ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ پر راہل گاندھی کا بڑا الزام: مودی نے چین کے سامنے سر جھکایا،دے دی ہندوستان کی زمین

ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ پر راہل گاندھی کا بڑا الزام: مودی نے چین کے سامنے سر جھکایا،دے دی ہندوستان کی زمین

Sat, 13 Feb 2021 11:19:01    S.O. News Service

نئی دہلی ،13؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان- چین سرحد پر طویل عرصے سے جاری تعطل کے بارے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا کو بتایا تھاکہ چین کے ساتھ پینگونگ پر معاہدہ ہوا ہے، دونوں ممالک کی افواج وہاں سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔ اس سارے معاملے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی سرزمین چین کو دے دی ہے، یہی حقیقت ہے۔ مودی جی کو اس کا جواب دینا چاہئے۔ مودی جی نے چین کے سامنے سر جھکا لیا، وزیر دفاع نے اس اسٹریٹجک علاقے کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا جہاں چین اندر بیٹھا ہے۔

حالانکہ بی جے پی نے اس کی تردید کی ہے۔راہل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے چین کو ہندوستان کا علاقہ کیوں دیا؟ اس کا جواب انہیں اور وزیر دفاع کو دینا چاہئے۔ فوج کو کیلاش رینج سے پیچھے ہٹنے کو کیوں کہا گیا؟ چین ڈیپسانگ میدانی علاقوں سے واپس کیوں نہیں آیا؟ ہماری زمین فنگر 4تک ہے۔ وزیر اعظم مودی نے فنگر 3 سے فنگر4 کی سرزمین چین کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم بزدل ہیں، جو چین کے خلاف نہیں کھڑے ہوسکتے۔ وہ ہماری فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر تھوک رہے ہیں۔ وہ فوج کی قربانیوں سے غداری کررہے ہیں۔ ہندوستان میں کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم اس پر بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟


Share: